• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدرشی کی انتونیو کوسٹا کو یورپی کونسل کا صدر منتخب ہونے پر مبارکبادتازترین

July 04, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے انتونیو کوسٹا کو یورپی کونسل کا صدر منتخب ہونے پرتہنیتی پیغام بھیجا ہے۔

اپنے پیغام میں صدر شی نے کہا ہے کہ چین نے ہمیشہ یورپ کو کثیر قطبی ڈھانچے میں ایک اہم مرکز کے طور پر دیکھا ہے۔چین عالمی امور میں یورپی یونین کے اہم کردار کو بہت اہمیت دی اور وہ اپنی یورپی یونین سے جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں پیشرفت کے لئے پرعزم ہے۔

صدر شی نے کہا کہ وہ چین۔ یورپی یونین تعلقات میں پیشرفت کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے اور کوسٹا کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں تاکہ چین۔ یورپی یونین شراکت داری مضبوط ، اسٹریٹجک رابطے وسیع ، باہمی تفہیم اور سیاسی اعتماد میں اضافہ ، وسیع اتفاق رائے ، تبادلے اور تعاون گہرا کرنے کو یقینی بنایا جاسکے اور چین۔ یورپی یونین تعلقات میں مضبوط اور مستحکم پیشرفت ہوسکے ۔

چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے بھی انتونیو کوسٹا کو یورپی کونسل کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔