بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے پیٹر پیلیگرینی کو سلواکیہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
صدر شی نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور سلواکیہ کے درمیان روایتی دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوئی ہے اور حالیہ برسوں میں دو طرفہ تعلقات نے ترقی کی مضبوط رفتار کو برقرار رکھا ہے جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال چین اور سلواکیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے جس سے دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے نئے اور اہم مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
صدر شی نے چین اور سلواکیہ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی اور سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے سمیت بیلٹ اینڈ روڈ تعاون اور چین اور وسطی و مشرقی یورپی مملک کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ چین اور سلواکیہ کے عوام کے بہترین مفاد میں دوطرفہ تعلقات کو اعلیٰ سطح پر لے جانے کے لیے پیلیگرینی کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔