• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدرشی کی شینزن اورژونگ شان شہروں کو ملانے والا سمندر پار راستہ کھولنے پر مبارکبادتازترین

July 01, 2024

شین زن(شِنہوا)چین کی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ گوانگ ڈونگ میں  شینزن اورژونگ شان شہروں کو ملانے والے سمندر پار راستے کو کھولنے پر مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔ 

شی جو  کمیونسٹ پارٹی  آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں نے کہا کہ ہانگ کانگ -ژوہائی-مکاو پل کے بعد  شینزن اورژونگ شان لنک ، گوانگ ڈونگ ہا نگ کانگ مکاو خلیجی علاقے میں ایک اور بڑا ٹرانسپورٹیشن منصوبہ ہے۔یہ منصوبہ کثیرالجہتی عالمی معیار کے تیکنیکی چیلنجز پر قابو پانے میں کامیاب رہا اور اور اس نے کئی ریکارڈز قائم کئے۔

انہوں نے کہا کہ تمام شراکت داروں نے اپنی محنت اور غیر متزلزل عزم سے اس منصوبے کو کامیابی کیساتھ اعلی معیار سے پا یہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ظاہر کرتا ہے کہ چین کی جدیدت صرف مضبوط کام کے ذریعے ہی حاصل کی جا سکتی ہے کیو نکہ تما م عظیم مقاصد ٹھوس اقدامات سے ہی پورے کئے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے  اس راستے کے بہتر استعمال اور انتظام اور گریٹر بے ایریا میں ایک مربوط مارکیٹ کی تعمیر میں سہولت کے لئے بنیادی ڈھانچے کے رابطے ، قواعد اور میکانزم کی صف بندی کو فروغ دینے زور دیا۔

24کلومیٹر پر محیط یہ سمندر پار راستہ ژونگ شان شہر اور گوانگ ڈونگ صوبے میں دریائے پرل  کے دہانے کے مخالف اطراف میں واقع شینزن شہر کے درمیان سفر کے وقت کو دو گھنٹے سے کم کرکے تقریبا 30 منٹ کر دیتا ہے۔

 منصوبے کی تعمیر فروری 2017 میں شروع ہوئی تھی۔ یہ نیا لنک دنیا کا پہلا سمندر پار کلسٹر پروجیکٹ ہے جس میں دو پل، دو مصنوعی جزیرے اور زیر آب سرنگ شامل ہے۔