• Frankfurt am Main, Germany
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدرشی کی سمانتھا موسٹین کو آسٹریلوی گورنرجنرل کا عہدہ سنبھالنےپرمبارکبادتازترین

July 01, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے سمانتھا موسٹین کو آسٹریلوی گورنر جنرل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں صدر شی نے کہا کہ چین اور آسٹریلیا تعاون میں شراکت دار ہونے کے ساتھ ساتھ ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں اہم رکن اور عالمی کثیر قطبی عمل میں اہم قوتیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین۔ آسٹریلیا تعلقات میں پائیدار اور مستحکم ترقی نہ صرف دونوں ممالک اور دونوں عوام کے بنیادی اور طویل مدتی مفاد کے مطابق ہے بلکہ یہ علاقائی اور عالمی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی میں بھی کردار ادا کرتی ہے۔

صدر شی نے کہا کہ چین۔ آسٹریلیا تعلقات میں پیشرفت کو وہ سراہتے ہیں اور باہمی احترام اور باہمی فائدے کے اصولوں پر مبنی چین ۔ آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے میں آسٹریلیا کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں تاکہ اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مشترکہ بنیادوں کی تلاش کرکے دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد مہیا کرسکیں۔