• Dublin, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی سفارت خانے کی جانب سے برونائی کے تعلیمی ادارے کو کتابوں کا عطیہ دیا گیاتازترین

July 18, 2024

بندر سری بیگوان (شِنہوا) چینی سفارت خانے کی جانب سے برونائی کے دارالحکومت بندرسری بیگوان کے لکسمانا کالج آف بزنس (ایل سی بی) کو چینی ثقافت اور مختلف موضوعات پر مبنی 162 کتب کا عطیہ  دیا گیا ہے۔

برونائی میں چینی سفارت خانے کے مطابق کالج کو عطیہ کی گئی انگریزی زبان کی کتابیں چینی تاریخ، سیاست، معیشت، ثقافت و فنون، سائنس اور ٹیکنالوجی وغیرہ سے متعلق ہیں۔

ایل سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور وائس پرنسپل ایس  سوا راجاہ کا کہناہے کہ  کتابوں کا یہ عطیہ کالج کے وژن سے ہم آہنگ ہے تاکہ متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلباء کو بہترین ممکنہ تعلیمی مواقع اور سیکھنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔

وائس پرنسپل نے کہا کہ یہ فراخدلانہ عطیہ نہ صرف لائبریری کے ذخیرے کو مزید بہتر بنائے گا بلکہ اس سے  دوطرفہ ثقافتی اور تعلیمی تعلقات بھی مضبوط ہوں گے۔

دونوں فریقوں نے دوستی اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے تعلیم، نوجوانان اور ثقافتی شعبے میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔