• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی سفیر کا فلسطین۔ اسرائیل جامع جنگ بندی پر زورتازترین

October 25, 2023

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جون نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جامع جنگ بندی کا کہا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بریفنگ میں چینی مندوب کہا کہ جنگ بندی بغیر کسی تاخیر ہونی چاہیے۔ یہ سیکرٹری جنرل (انتونیو) گوتریس اور  بین الاقوامی برادری کا مطالبہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کے زبردست مطالبے کی روشنی میں کونسل کو فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے میں واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں لڑائی کو جاری رکھنے کی اجازت دینے سے کسی بھی فریق کو مکمل فوجی فتح حاصل نہیں ہوگی بلکہ ممکنہ طور پر ایک ایسی تباہی آئے گی جو پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لیکر 2  ریاستی حل کے امکانات کو مکمل طور پر تباہ کردے گی ۔ اس سے فلسطینی اور اسرائیلی عوام میں کبھی ختم نہ ہونے والی نفرت اور محاذ آرائی پیدا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ منظرنامہ اس طرح کی صورتحال کو پھیلنے سے روکنے کے مقصد کے خلاف ہوگا ۔ ممالک کو دوہرے معیار تو دور کی بات، جغرافیائی سیاسی تسلط پر قائم رہنے کے بجائے اخلاقی ضمیر کو برقرار رکھنا چاہیے۔

سفیر نے مزید کہا کہ کونسل کو پیچیدہ موقف کا سہارا لینے یا حالات خراب کرنے اور زیادہ سے زیادہ شہریوں کو موت کے خطرے میں دھکیلنے کی بجائے امن کے لئے ہر ممکن کوشش کرنا چاہئے۔

ژانگ نے نشاندہی کی کہ غزہ مسلسل 15 دن سے مکمل طور پر بجلی سے محروم ہے، پانی و ایندھن کی فراہمی منقطع ہے اور خوراک و ادویات جیسی بنیادی ضروریات ختم ہونے والی ہیں۔