لندن (شِنہوا) چین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کی تیسری کمیٹی میں امریکہ اور کچھ ممالک کے ساتھ مل کر برطانیہ کی طرف سے سنکیانگ ویغورخود اختیار علاقے میں انسانی حقوق سے متعلقہ مسائل کے حوالے سے عائد کیے گئے بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت اور اسے مسترد کر دیاہے۔
برطانیہ میں چین کے سفیر ژینگ ژی گوانگ نے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ نے چین کی شدید مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے،تیسری کمیٹی میں سنکیانگ کے بارے میں نام نہاد مشترکہ بیان دینے میں پہل کی جس میں چین کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد اور اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی گئی۔
سفیر نے کہا کہ چین اس کی سختی سے مذمت اور اسے مسترد کرتا ہے، اور اس نے اس معاملے کو برطانیہ کے ساتھ بھرپور طریقے سے اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی طرف، سنکیانگ میں انسانی حقوق کے نام نہاد مسائل کو بڑھا چڑھا کر پیش کرکے اور تیسری کمیٹی میں جھوٹ اور غلط معلومات پھیلا کر، چین کے سنکیانگ علاقے میں خلل ڈالنے اور چین کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔تاہم، برطانیہ کے جھوٹ بہت پہلے سے بے نقاب ہو چکے ہیں اور اس کی کوششوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔