• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی سفیر نے انسانی حقوق کے مسائل کے حوالے سے ملکی موقف کو اجاگرکیاتازترین

March 16, 2024

جنیوا(شِنہوا) چینی سفیر نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اجلاس میں اپنے ملک کی انسانی حقوق کے حوالے سے کامیابیوں کو اجاگر کیا۔

جنیوا میں اقوام متحدہ دفتر اور  دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل نمائندے چھین شونے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 55ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انسانی حقوق کے مسائل پر اپنے ملک کے موقف کو واضح کیا۔ سفیر نے کہا کہ چین نے ہمیشہ عالمی انسانی حقوق کی گورننس میں فعال حصہ لیا، انسانی حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی مکالمے اور تعاون کو فروغ دیا اور مختلف انسانی حقوق کی یکساں اہمیت اور متوازن ترقی کی حمایت کی، اقتصادی، سماجی و ثقافتی حقوق اور ترقی کے حق کے نفاذ کو تیز کیا ہے۔ چھین نے کہا کہ چین سمیت 80 ممالک کی جانب سے اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق سے متعلق قرارداد کو انسانی حقوق کونسل کے 54ویں اجلاس میں بغیر رائے  شماری کے منظورکیا گیا تھا، امید ہے کہ پائیدار ترقی میں شراکت کے لیے اس قرارداد پرمؤثر طریقے سے عملدرآمد کیا جائے گا۔