واشنگٹن(شِنہوا) امریکہ میں چین کے سفیر شیی فینگ نے چین اور لاطینی امریکہ کے ممالک کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تعاون کی ضرورت پرزوردیا ہے۔
چینی سفیر نے آرگنائزیشن آف امریکن سٹیٹس (او اے ایس) کے رکن ممالک کی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے چین کے لاطینی ا مریکی ممالک سے تعلقات کے تناظر میں نئی نوعیت کے بین الاقوامی تعلقات کے قیام کا تصور پیش کیا۔
او اے ایس کے مستقل مبصر کی حیثیت سے او اے ایس کی جنرل اسمبلی کے 54ویں باقاعدہ اجلاس کے موقع میں ایک مباحثے میں اظہارخیال کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ ان کا ملک باہمی احترام اور اعتمادکے لیے پرعزم اورایک مساوی اورمنظم کثیر قطبی دنیا کے قیام کا داعی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی امورپر سب کو بات کرنی چاہیے اور دنیا کے مستقبل کا فیصلہ سب کو مل کر کرنا چاہیے۔ چین اور ایل اے سی کو ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق معاملات پر باہمی تعاون کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، ایک مساوی اور منظم کثیر قطبی دنیا کے لیے ہماری آوازوں کو توانا ہونا چاہیے اور پرامن ترقی کے لیے بین الاقوامی ماحول کے فروغ کے لیے اپنی قوت کو مجتمع کرنا چاہیے۔