نان جنگ (شِںہوا) چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کے دارالحکومت نان جنگ میں مستقبل کے نیٹ ورکس اور صنعتوں پر مشتمل سائنس پارک تعمیر کیا جائے گا۔
نان جنگ بلدیاتی حکومت اور جامعہ کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ 3 سالہ ایکشن پلان کے مطابق 6 جی مواصلات ، نئے نیٹ ورکس اور انفارمیشن میٹا میٹریل کے شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے والا پارک ، جنوب مشرقی جامعہ اور جیانگ ننگ ترقیاتی زون کی طرف سے مشترکہ طور پر تعمیر کیا جائے گا۔
تقریباً 16 مربع کلومیٹر پر محیط پارک میں جنوب مشرقی جامعہ ، پرپل ماؤنٹین لیبارٹریز اور 9 قومی تحقیقی اداروں کی سائنس و ٹیکنالوجی کی اختراع سہولیات ہوں گی۔
اس پارک کا مقصد بنیادی ٹیکنالوجیز بارے 60 تحقیقی منصوبوں کو مکمل کرنا، 10 ہزار اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل افراد کو راغب کرنا اور 2025 تک 500 اعلیٰ ٹیکنالوجی اداروں کے انکیوبیشن کو متعارف کرانا یا ان کی مدد کرنا ہے۔