ووہان(شِنہوا) نئی ویزا فری پالیسی کیوجہ سے سفری مانگ میں اضافے کی بدولت چائنہ ایسٹرن ائیر لائن نے چین کے نقل و حمل کے مرکزی شہر ووہان اور سنگاپور کے درمیان مسافر پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔
ووہان انٹر نیشنل ائیر پورٹ اور سنگا پور کے چنگی ائیرپورٹ کے درمیان چلنے والے اس روٹ کے ذریعے ہر بدھ،جمعہ اور اتوار کو تین راؤنڈ ٹرپ پروازیں چلائی جائیں گی۔
چائنہ ایسٹرن ایئرلائنز نے پہلی بار 2012 میں ووہان اور سنگاپور کے درمیان پرواز کا آغاز کیا تھا لیکن مانگ کی کمی کی وجہ سے سروس کو دو سال بعد معطل کر دیا گیا تھا۔
فروری میں چین اور سنگاپور نے 30 دن کی باہمی ویزا فری سفری پالیسی نافذ کی تھی جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔
ایئر لائنز کے مطابق ووہان سے سنگاپور تک پروازوں کی بکنگ کی شرح حال ہی میں 80 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔