تیان جن (شِنہوا) چین کی شمالی بلدیہ تیان جن میں انٹرنل کمبشن انجنز پر عالمی کانگریس 2024 شروع ہوگئی۔
کانفرنس میں انٹرنل کمبشن انجنز کے مستقبل کی ترقی پر تبادلہ خیال کے لئے تقریباً 40 چینی اور غیر ملکی ماہرین تعلیم کے ساتھ ساتھ 20 سے زائد ممالک اور خطوں کے سائنسدانوں، کاروباری افراد اور سائنس و ٹیکنالوجی کارکن شرکت کررہے ہیں۔
افتتاحی تقریب میں بنیادی انجن کے لئے 53 فیصد سے زائد تھرمل کارکردگی کے حامل دنیا کے پہلے کمرشل ڈیزل انجن کی رونمائی ہوئی جو چین کی انٹرنل کمبشن انجن صنعت میں ایک نیا سنگ میل ہے۔
ایک معروف چینی پاورٹرین تیار کرنے والے ادارے ویی چھائی پاور کمپنی لمیٹڈ کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے جامع فروغ اور اطلاق سے سالانہ تقریباً 2 کروڑ ٹن ایندھن کی بچت ہوگی اورکاربن اخراج میں 6 کروڑ ٹن سے زائد کمی آئے گی۔
کانفرنس کا اہتمام چائنیز سوسائٹی فار انٹرنل کمبشن انجنز اور تیان جن یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ اس میں بین الاقوامی تعلیمی تبادلے، سربراہ فورمز اور اعلیٰ درجے کی مصنوعات کی نمائشوں سمیت دیگرتقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ یہ کانفرنس ہر 3 سال بعد منعقد کی جاتی ہے جبکہ پہلی کانفرنس 2018 میں ہوئی منعقد ہوئی تھی۔