• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی شہر تیان جن میں چھنگ منگ تعطیلات کے دوران خوردہ فروخت میں تیزیتازترین

April 08, 2024

تیان جن (شِںہوا) چین کے شمالی بندرگاہی شہر تیان جن میں اختتام پذیر تین روزہ چھنگ منگ تہوار کی تعطیلات میں خوردہ فروخت میں اضافہ ہوا۔

بلدیاتی تجارتی کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق تیان جن میں کمیشن کی زیرنگرانی 431 تجارتی اداروں نے تعطیلات میں 98 کروڑ یوآن (تقریباً 13 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر) کمائے جبکہ 74 لاکھ 10 ہزارسفری دورے ہوئے  جو گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت بالترتیب 16.4 فیصد اور 33.6 فیصد زائد ہیں۔

اس دوران کھانے پینے کی صنعت میں زبردست ترقی ہوئی ۔ کمیشن کی زیرنگرانی کل 220 کھانے پینے کی کمپنیوں کو مجموعی طور پر 1 کروڑ 43 لاکھ 70 ہزار یوآن کی آمدن ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 14.8 فیصد زائد ہے۔

شہر کے 82 ڈپارٹمنٹ اسٹورز، شاپنگ مراکز اور دکانوں کی مجموعی فروخت میں گزشتہ برس کی نسبت 19.8 فیصد اضافہ ہوا جو تعطیلات میں 47 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی۔ اس مدت میں62 لاکھ 30 ہزار سے زائد سفری دورے ہوئے  جو گزشتہ برس کی نسبت 43.5 فیصد زائد ہے۔