• Unknown, Unknown
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی شہرشیامین اور برکس کے درمیان تجارت میں 46.9 فیصد اضافہتازترین

July 25, 2023

شیامین(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے ساحلی شہر شیامین کی برکس ممالک کے ساتھ تجارت گزشتہ سال کی نسبت 46.9 فیصد اضافہ سے رواں سال  کی پہلی ششماہی میں 56 ارب 12کروڑیوآن (تقریباً 7 ارب 86 کروڑ امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔

 برکس ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے جس میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ برکس کے چار ممالک کے لیے شیامین کی جنوری سے جون تک برآمدات کی مالیت گزشتہ سال سے15.6 فیصداضافے سے 14ارب73 کروڑیوآن جبکہ درآمدات62.5 فیصداضافے سے41ارب39کروڑیوآن رہیں۔

 اہم برآمدات میں مکینیکل اوربرقی مصنوعات کے ساتھ ساتھ افرادی قوت کے لیے ضرورت  کی اشیا  جب کہ اہم درآمدی اشیا میں کوئلہ، لگنائٹ، خام دھاتیں اور دھاتی ریت اور زرعی مصنوعات شامل ہیں۔