شیامن(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبہ فوجیان کےشہر شیامن میں ایک گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
مقامی فائر ریسکیو ٹیم کے مطابق ضلع جی مے کے ٹاؤن شپ ہوشی میں ہفتے کی صبح4 بج کر 55 منٹ پرایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس نےپورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم صبح 5 بج کر 42 منٹ تک اس پر قابو پالیا گیا۔
آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیےتحقیقات جاری ہیں۔