شینژین(شِنہوا) چین کے جنوبی شہر شینژین کی 2024 کے پہلے دو ماہ میں غیر ملکی تجارت گزشتہ سال سے 45 فیصد اضافے سے 675 ارب 18کروڑیوآن(تقریباً95ارب 14کروڑ ڈالر ) تک پہنچ گئی۔
شینژین کسٹمزکے مطابق، اس مدت کے دوران، شہر کی برآمدات گزشتہ سال سے 53.1 فیصد اضافے کے ساتھ 441 ارب 44کروڑ یوآن جبکہ درآمدات 233ارب 74کروڑیوآن تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کی نسبت 31.9 فیصد زیادہ ہیں۔
جنوری سے فروری کے دوران شینژین کے نجی اداروں کی غیر ملکی تجارت کا حجم گزشتہ سال کے مقابلے میں 72.4 فیصد اضافے سے 483ارب60کروڑ یوآن رہاجو شہرکے کل تجارتی حجم کا 71.6 فیصد ہے۔