بیجنگ (شِنہوا) چین کے سیکورٹیز ریگولیٹری کمیشن (سی ایس آر سی) نے کہا ہے کہ وہ نگرانی کی مربوط کارروائیوں کے ذریعے نگرانی کا اپنا بنیادی فریضہ مؤثر طور سے انجام دے گا اور تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ مشترکہ طور پر سرمایہ کی ایک مضبوط مارکیٹ اور اول درجے کے کاروباری ماحول کو ترقی دے گا۔سی ایس آر سی کے چیئرمین وو چھنگ نے بدھ کو یہاں قومی مقننہ کے جاری اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سی ایس آر سی شفافیت کو بڑھانے، بنیادی کاروباری سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنے، وسائل کی تقسیم کو بہتر بنانے اور سرمایہ کاروں کے لیے بہتر منافع کو یقینی بنانے کے لیے مستحکم آپریشنز کے لیے لسٹڈ کمپنیوں کی رہنمائی کرے گا۔سی ایس آر سی آئی پی اوز اور ڈی لسٹنگ جیسے اہم شعبوں میں نگرانی کے ذریعے لسٹڈ کمپنیوں کے معیار کو بہتربنانے کے علاوہ قانون کے مطابق فراڈ اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور عوامی پیشکش کے بعد ان کی باضابطہ نگرانی میں اضافہ کرے گا۔