• Sterling, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی سیٹلائٹ کے مجموعے بیجنگ-3 سی نے پہلی تصویرلے لیتازترین

May 22, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی سیٹلائٹ کے مجموعے بیجنگ-3 سی نےخلا سے لی گئی پہلی تصویر زمین پر بھیجی ہے۔  چائنہ اسپیس نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ تصویر بیجنگ میں ایک سیٹلائٹ گراؤنڈ سٹیشن پر وصول کی گئی۔ تصویر میں دریا کے ساتھ واقع عمارتوں کو واضح طور پر دکھایا گیا ہے، تصویر میں دکھائی گی چیزوں کی ساخت واضح، مفصل اور متحرک رنگوں کے ساتھ  مجموعی طور پر بہتریں تصویری معیار کی حامل ہے۔

چین نے پیر کو لانگ مارچ-2 ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے بیجنگ-3سی سیٹلائٹس کومقررہ مدار میں بھیجاتھا ۔چار سیٹلائٹ پر مشتمل بیجنگ-3سی کا مجموعہ  بنیادی طور پر ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔