بیجنگ(شِنہوا) چین کا مواصلات اور نیوی گیشن ٹیکنالوجی کے تجرباتی سیٹلائٹ تھیان دو-2 کاکولڈ پروپلشن سسٹم اچھی طرح سے کام کر رہا ہے جو3 ڈی پرنٹڈاسٹوریج ٹینک کی خلا میں پہلی ملکی ایپلی کیشن ہے۔
چائنہ ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے مطابق کولڈ پروپلشن سسٹم سے حال ہی میں چاند کے مدار میں گردش کرتے سیٹلائٹ کوانتہائی درست کنٹرول فراہم کیا،جو گہرے خلاء میں تحقیق کے شعبہ میں مائع امونیا کولڈ ایئر مائیکرو پروپلشن سسٹم کا پہلا کامیاب استعمال ہے۔
اسٹوریج ٹینک سیٹلائٹ پروپلشن سسٹم کا ایک اہم حصہ ہے۔ ایک پریشر کمپونینٹ کے طور پراس کی کارکردگی انتہائی درست اورلیکیج کا کوئی خطرہ نہیں ہوتا بلکہ یہ مسلسل کام کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے جس سے ایندھن کو بار بار بھرا اور خارج کیا جاسکتا ہے۔
چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کی ٹیم نے 3ڈی پرنٹنگ کے ذریعے سٹوریج باکس کے اندر موجود آلات کو جوڑنے کے لیے کئی اہم ٹیکنالوجیز میں مہارت حاصل کی ، جس سے کام کا دورانیہ مختصر اور لاگت کم ہوئی ۔