بیجنگ (شِنہوا)چین نے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے میں 7.1 شدت کے زلزلے کے بعد امدادی کاموں میں مدد کے لیے اپنے گاؤفین سیریز کے سیٹلائٹس معمور کیے ہیں۔
چین کی قومی خلائی انتظامیہ نے کہا ہے کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی تصاویر لینے کے لیے گاؤ فین- 4اور گاؤفین-1 سمیت سیٹلائٹس کو تعینات کیا گیا ہے ۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی ریموٹ سینسنگ تصاویر کو فوری طور پر ہنگامی محکموں کو نقصانات کے تجزیے کے لیے بھیجا جائے گا۔
چین کی قومی خلائی انتظامیہ کے مطابق وہ آفات کی روک تھام اور امدادی کوششوں میں مدد کے لیے سول سیٹلائٹس کو متحرک کرنا جاری رکھے گی اور آفات کی نگرانی اور فیصلہ سازی کے لیے معلومات کی فراہمی میں مدد فراہم کرے گی۔