ہائیکو ((شِنہوا) چین کے جنوبی استوائی صوبے ہائی نان میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی حکمت عملی اور ایکشن پلان کا اجرا کیا گیا ہےجس میں 2030 تک صوبے کے 30 فیصد ناقص ماحولیاتی نظام کی بحالی پر زوردیا گیا ہے۔
چین کے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیےوزارت ماحولیات کی جانب سے گزشتہ ماہ جاری کیے گئے منصوبے کے بعد یہ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ سے متعلق اسٹریٹجک اہمیت کا پہلا صوبائی منصوبہ ہے۔
منصوبے کے مطابق، ہائی نان صوبے کی 63 فیصد سے زیادہ قدرتی ساحلی پٹی کو برقرار رکھنے کی شرح کو یقینی بنایا جائے گا۔
منصوبے میں تجویزدی گئی ہے کہ صوبے میں 2030 تک زمینی حیاتیاتی تنوع کے پس منظرکا سروے مکمل کیا جائے گا،اورپورے صوبے پر محیط حیاتیاتی تنوع کی نگرانی کا نیٹ ورک اور پلیٹ فارم تشکیل اور زمینی، ان لینڈ واٹرز، ساحلی اور سمندری ماحولیاتی سسٹمز کا تیس فیصد مؤثر طریقے سے محفوظ کیا جائے گا۔