فوژو (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ فوجیان اور جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی ایسوسی ایشن ( آسیان) کےرکن ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم سال 2022 کے پہلے 10 ماہ کے دوران 340.29 ارب یوآن (تقریباً 47.41 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گیا جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 13.2 فیصد زیادہ ہے۔
شیامن کسٹمز کے مطا بق اس مجموعی حجم میں سےبرآمدات 209.65 ارب یوآن رہیں جب کہ درآمدات 130.64 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہیں۔ یہ اعداد وشمار گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 13.3 فیصد اور 13 فیصد زیادہ ہیں۔
آسیان کے رکن ملکوں میں فوجیان کے سرفہرست تین تجارتی شراکت دار انڈونیشیا، فلپائن اور ویتنام تھے۔ ان تینوں ملکوں کے ساتھ درآمدات اور برآمدات بالترتیب 96.34 ارب یوآن، 69.63 ارب یوآن اور 56.31 ارب یوآن تک پہنچ گئیں۔
فوجیان سے جنوری تا اکتوبر برآمد ہونے والے بڑے سامان میں محنت طلب مصنوعات ، مکینیکل اور برقی مصنوعات اورزرعی مصنوعات شامل تھیں۔ اہم درآمد شدہ سامان میں کوئلہ، قدرتی گیس، زرعی مصنوعات، اور خام دھاتیں تھیں ۔