فوژو(شِنہوا)سمندری آلات کی عالمی کانفرنس 2023 جمعرات کو چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر فوژو میں شروع ہوئی جس کا مقصد تکنیکی اختراعات، سازوسامان کی تیاری اور صنعتی تعاون سمیت مختلف شعبوں کے لیے حکمت عملی وضع کرنا ہے۔
چار روزہ کانفرنس کی مشترکہ میزبانی فوجیان کی صوبائی حکومت، وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزارت ٹرانسپورٹ نے کی ہےجس کا موضوع "انسانیت کے خوابوں کو نئے افق تک لے جانا" ہے۔ یہ کانفرنس سمندری آلات کی صنعت کے لیے ایک اعلیٰ سطحی بین الاقوامی تبادلے اور تعاون کے پلیٹ فارم کی حیثیت کی حامل ہے۔
ایشیا میں جہاز سازی کی ٹیکنالوجیز، گہرے پانی کی بین الاقوامی بندرگاہ کی تعمیر اور عالمی سمندری تہذیب کے موضوع پر چھ موضوعاتی فورم بھی اس کانفرنس کے دوران منعقد ہوں گے ۔