• Sterling, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صوبے گوئی ژوکے سابق پارٹی سربراہ پربدعنوانی مقدمے میں فرد جرم عائدتازترین

May 22, 2024

بیجنگ (شِنہوا)  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ گوئی ژو کی صوبائی کمیٹی کے سابق سیکرٹری سن ژی گانگ پر رشوت لینے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔

سن اس سے قبل نیشنل پیپلز کانگریس کی مالیاتی اور اقتصادی امور کمیٹی کے نائب سربراہ بھی رہے ہیں۔ سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے بدھ کو ایک بیان میں بتایا کہ  قومی کمیشن برائے نگرانی کی تحقیقات کے بعد، تیانجن میونسپلٹی کے استغاثہ نے سن کا مقدمہ ثانوی پیپلز کورٹ میں دائر کیا۔

استغاثہ کی جانب سے سن پر الزام ہے کہ اس نے دوسروں کے لیے ناجائزفائدہ حاصل کرنے کے لیے اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھایا اور بدلے میں ایک بڑی رقم اور قیمتی اشیا وصول کیں۔

ایس پی پی کے مطابق  استغاثہ نے ملزم کو اس کے قانونی حقوق سے آگاہ کیا اور وکیل صفائی  کو دلائل دینے کا موقع فراہم کیا۔