تائی یوآن (شِنہوا)چینی صوبے ہیبے کی صوبائی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر وانگ شیو فینگ کے خلاف شمالی صوبے شنشی کے شہر تائی یوآن کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں رشوت ستانی مقدمے کی سماعت ہوئی۔
استغاثہ کے مطابق، وانگ نے 1999 سے 2022 تک اپنے مختلف عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے دیگر امور کے علاوہ اہلکاروں کے انتخاب اور تقرر، کاروباری سرگرمیوں اور اہلکاروں کے ورک شیڈول سے متعلق معاملات میں افراد اور تنظیموں کی مدد کی اور اس کے عوض 8کروڑ40لاکھ70ہزار یوآن(تقریباً1کروڑ18لاکھ30ہزار ڈالر)سے زیادہ مالیت کی رقم اور قیمتی اشیاء براہ راست یا دوسروں کے ذریعے وصول کی۔
استغاثہ کے مطابق، ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وانگ نے اپنے اثرورسوخ کا استعمال جاری رکھتے ہوئے دوسروں کے لیے ناجائز فوائد حاصل کیے اور بطور رشوت 41لاکھ10ہزار یوآن سے زیادہ کی رقم اور تحائف حاصل کیے۔
عدالتی بیان کے مطابق سماعت کے دوران استغاثہ، ملزم اور اس کے وکلاء نے شواہد پر جرح کی اور دلائل دیے۔