بیجنگ (شِنہوا) چین کے صوبے ہیبے کے صوبائی پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین شی اے جیلائی پر رشوت ستانی کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
سرکاری طور پر جمعہ کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق شی اے پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے سابقہ عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دیگر معاملات سمیت دوسروں کے لیے ملازمت میں ترقی اورجگہ بنانے کے ساتھ ساتھ منصوبوں کی تعمیر میں فوائد حاصل کیے اوراس کے بدلے میں خطیر رقم اور قیمتی اشیا وصول کیں ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نگرانی کے قومی کمیشن کی جانب سے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کی جانب سے اس پر فرد جرم عائد کی گئی ۔ اس کے بعد شی اے کا مقدمہ تیانجن میونسپل پیپلزپروکیوریٹوریٹ کی پہلی برانچ کے حوالے کردیا گیا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ شی اے تیانجن کی پہلی ثانوی عوامی عدالت میں مقدمے کا سامنا کریں گے۔
استغاثہ نے مدعا علیہ کو اس کے قانونی چارہ جوئی کے حقوق سے آگاہ کیا ، اس سے پوچھ گچھ کی اور وکیل صفائی کی رائے سنی گئی ۔