• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صوبے ہیبے میں کان کی چھت گرنے سے 2 افراد ہلاکتازترین

March 31, 2024

شی جیاژوانگ(شِنہوا)چین کے شمالی صوبہ ہیبے میں کوئلے کی ایک کان کی چھت گرنے کے حادثے میں کان تلے دبے دو کان کنوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

کوئلہ کان کی کمپنی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان کے مطابق جمعہ کی صبح 4 بج کر 42 منٹ پرشینگ تائی شہر میں جی ژونگ انرجی ریسورسز کمپنی لمیٹڈ کی ایک کوئلہ کان کی چھت گرنے سے دو کان کن دب گئے۔

گزشتہ شام تک جاری امدادی کارروائیوں کے بعد دونوں افراد کی موت کی تصدیق کر دی گئی جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔