ژینگ ژو (شِنہوا)چین کے صوبے ہینان کی 2023 میں غیرملکی تجارت کا حجم 810ارب79کروڑ یوآن (تقریباً113ارب93کروڑڈالر) رہا۔
مقامی کسٹمز کے مطابق مجموعی طور پر، ہینان کی برآمدات 528 ارب یوآن تک پہنچ گئیں، جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ اس عرصے کے دوران درآمدات کا حجم 282 ارب 79 کروڑ یوآن رہا۔ 2023 میں، امریکہ، جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان)، یورپی یونین اور جنوبی کوریا صوبے کے سرفہرست چار تجارتی شراکت دار رہے۔ اسی مدت کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ شراکت دار ممالک کے ساتھ صوبے کی تجارت 356 ارب 76 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال سے 2.7 فیصد زیادہ اور صوبے کی کل غیر ملکی تجارت کا 44 فیصد ہے۔