• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صوبے ہینان میں قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو کوئلے پر سبقت حاصل ہو گئیتازترین

January 21, 2024

ژینگ ژو (شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہینان میں 2023 کے اختتام تک تنصیب شدہ قابل تجدید توانائی کی پیداواری صلاحیت 6 کروڑ 70 لاکھ کلوواٹ سے زائد  ریکارڈ کی گئی اور یہ پہلا موقع ہے جب یہ پیداوار کوئلے سے پیداشدہ بجلی سے آگے نکل گئی۔

اسٹیٹ گرڈ ہینان الیکٹرک پاور کمپنی کے مطابق صوبے میں قابل تجدید توانائی سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت صوبے کی مجموعی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا 48.7 فیصد ہے جبکہ کوئلے سے بجلی کی پیداوار 47.4 فیصد یعنی 6 کروڑ 60 لاکھ 10 ہزار کلوواٹ ہے۔

سال 2023 میں ہینان نے قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے تقریباً 100 ارب کلوواٹ آوور بجلی پیدا کی جو گزشتہ برس کی نسبت 21 فیصد زائد اور صوبے میں بجلی کے مجموعی استعمال کا تقریباً ایک چوتھائی ہے۔

ہینان  مختلف نوعیت کی توانائی کی پیداوار اور استعمال کا بڑا مرکز ہے جس میں عرصہ دراز سے کوئلے سے  پیدا شدہ توانائی کا غلبہ رہا ہے۔حالیہ برسوں میں صوبے نے دیگر اقدامات کے علاوہ ہوا ، شمسی توانائی اور بائیوماس توانائی کا استعمال بڑھا کر صاف توانائی کو فروغ دیا ہے۔