کُن منگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان میں فوٹو وولٹک پاور جنریشن کے دو منصوبوں نے بھرپور صلاحیت کے ساتھ بجلی پیداوار شروع کر دی ہے۔
چائنہ تھری گورجز کارپوریشن کے مطابق دونوں منصوبےصوبہ یون نان کے شہر لی جیانگ شہر کی ننگ لانگ کاؤنٹی میں واقع ہیں جن پرتھری گورجز گروپ یون نان انرجی انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے سرمایہ کاری کی اورانہیں تعمیر کیا ہے۔
ان میں سے ایک میں 56 میگا واٹ کی پیداواری صلاحیت موجودہے جس سے تقریباً 10کروڑ 40 لاکھ کلو واٹ گھنٹے ماحول دوست بجلی سالانہ گرڈ میں منتقل ہونے کی توقع ہے جس سے تقریباً 34ہزار ٹن معیاری کوئلے کی بچت سمیت تقریباً 82 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کے اخراج کو کم کیا جائے گا۔
دوسرا منصوبہ 70 میگا واٹ کی پیداواری صلاحیت کا حامل ہے جس سے ہر سال تقریباً 13کروڑ20لاکھ کلو واٹ گھنٹے ماحول دوست بجلی گرڈ میں منتقل ہونے کی توقع ہے جبکہ اس سے تقریباً 37ہزار ٹن معیاری کوئلے کی بچت اور تقریباً 89 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کے اخراج کو کم کیا جاسکے گا۔