کنمنگ(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان میں 2023 کے دوران نئی توانائی کی پیداوار 41 ارب کلو واٹ گھنٹہ رہی، جو گزشتہ سال سے 56 فیصد زیادہ ہے۔ سدرن پاور گرڈ کی یوننان برانچ کے مطابق، صوبے میں نئی توانائی کے استعمال کی شرح گزشتہ سال 99.78 فیصد تک پہنچ گئی۔ کمپنی کے مطابق یوننان کی نئی توانائی کی مجموعی پیداواری صلاحیت3 کروڑ59لاکھ کلوواٹ ہے، جو مجموعی پیداوار کا تقریباً 30 فیصد ہے۔