نانجنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کی اشیا کی مجموعی درآمد اور برآمد اکتوبر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.4 فیصد بڑھ کر458 ارب78کروڑیوآن (تقریباً 64 ارب ڈالر) ہو گئی۔
نانجنگ کسٹمز کے مطابق اکتوبر میں، صوبے کی برآمدات گزشتہ سال سے2.2 فیصد بڑھ کر291ارب76کروڑ یوآن ہو گئیں، جب کہ درآمدات167ارب 2کروڑ یوآن رہی، جو گزشتہ سال سے 11.7 فیصد زیادہ ہے۔
رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں، جیانگ سو کی غیر ملکی تجارت کا حجم42کھرب 90ارب یوآن تک پہنچ گیا۔جس میں برآمدات کی مالیت27کھرب 50ارب یوآن اور درآمدات 15کھرب 40ارب یوآن رہی۔
پرائیویٹ انٹرپرائزز صوبے کی غیر ملکی تجارت کی ترقی کا ایک اہم محرک رہے۔ جنوری سے اکتوبر تک، نجی اداروں کی درآمدات اور برآمدات کا حجم19کھرب یوآن تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال سے 5.9 فیصد زیادہ اور صوبے کے مجموعی غیر ملکی تجارت کے حجم کا 44.3 فیصد ہے۔