• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صوبے جیانگ سو میں قدیم شاہی مقبرہ دریافتتازترین

April 10, 2024

نانجنگ(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر ژین جیانگ میں چھٹے عہد (222-589) کے قبرستان میں ایک عظیم مقبرہ دریافت ہوا ہے۔

ژین جیانگ کے ثقافتی آثاراورآثار قدیمہ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق مقبرے میں دفن شخص کا نام ژاؤشوانژی ہے جو جنوبی عہد(420-589) کے ایک شہنشاہ کا چچا تھا۔

ماہرین آثار قدیمہ کو مقبرہ نمبر 6 سے کانسی کی ایک مہر بھی ملی ہے جس سے یہاں دفن شخص  کی شناخت میں مدد ملی ۔  انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی شی ڈونگ نے کہا کہ مقبرہ نمبر 6 سے ملنے والی کانسی کی مہر زاؤ شوانژی کی ذاتی مہر  ہے۔ مقبرے کی عمر تاریخی ریکارڈ کے مطابق ہے۔