شین یانگ(شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ نے اپنے رہائشیوں کو انعامات کے لیے پوائنٹس دینے کے بدلے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے،گھریلو کوڑے کو چھانٹنے اور درخت لگانے کی ترغیب دینے کا ایک نیا طریقہ متعارف کرایا ہے۔
لیاؤننگ نے حال ہی میں اس طرز عمل کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے جو کاربن اخراج میں کمی اور ملک کی پیک کاربن اور کاربن غیر جانبداری کے اہداف حاصل کرنے کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
مثال کے طور پر، ایک رہائشی ایک منٹ کی سائیکل چلا کر دو پوائنٹس حاصل کر سکتا ہے، اور وہ ہر روز زیادہ سے زیادہ 160 پوائنٹس حاصل کر سکتا ہے۔
اس پلیٹ فارم کے روح رواں چائنہ لیاؤننگ ایمیشن ایکسچینج کے سربراہ چھین یونگ من نے کہا کہ پلیٹ فارم سے پوائنٹس کے بدلے میں اشیاء، خدمات اور ڈسکاؤنٹ کوپنز حاصل کیے جاسکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ روزمرہ کی ضروریات جیسے تولیے اور دسترخوان بھی ان چیزوں میں شامل ہیں ۔
لیاؤننگ کی شین یانگ سٹی کے حیاتیاتی ماحول اور ماحولیات بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژانگ چھین یو نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم عوام کو کاربن اخراج میں کمی کی مہم میں حصہ لینے کی ترغیب دینے میں حکومت کی مدد کر سکتا ہے۔