ووہان (شِنہوا) چین میں سات روزہ چینی قمری سال نو کی تعطیلات کے دوران، وسطی صوبے ہوبے میں اے لیول کے 120 قدرتی مقامات پر آنے والے سیاحوں کی تعداد اور آمدنی 2019 کی سطح پر آگئی، ان میں سے 64مقامات پرسیاحوں کی تعداداور آمدنی ریکارڈ سطح پررہی۔
صوبائی محکمہ ثقافت وسیاحت نے پیر کو کہا کہ ہوبے میں کل 463 اے لیول کے قدرتی مقامات پر سیاحوں کی تعداد تقریباً 88لاکھ30ہزار رہی جو 2022 کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ ہے۔
ہوبے کے صوبے میں تعطیلات کے دوران سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے مختلف ثقافتی سیاحتی مصنوعات کا آغاز کیا گیا۔ صوبائی محکمہ ثقافت وسیاحت کے اعداد و شمار کے مطابق 27 جنوری تک صوبے میں سیاحوں کے مجموعی طور پر 3کروڑ34لاکھ50ہزار دورے رجسٹرٖڈ ہوئے جو 2022 کے مقابلے میں 28.86 فیصد زیادہ ہیں۔علاوہ ازیں سیاحت سے ہونے والی کل آمدنی 17ارب73کروڑ یوآن سے زیادہ رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 45فیصد زیادہ ہے۔