شی آن (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبے شانشی میں ماہرین آثار قدیمہ نے شیان یانگ شہر میں شمالی ژو عہد کے بانی شہنشاہ (557-581) کا مقبرہ دریافت کیا ہے۔
شانشی اکیڈمی آف آرکیالوجی کے مطابق شہنشاہ کا نام یووین جو اور اس کا مقبرہ شیان یانگ کے ضلع وی چھینگ کے گاؤں بیہی میں واقع ہے۔ اس علاقے میں شمالی عہد (439-581) سے لے کر سوئی اور تانگ عہد (581-907) تک کے اعلیٰ درجے کے مقبروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
جنوبی رخ پر واقع مقبرہ مٹی کےغارکے ایک واحد چیمبرپر مشتمل ہے جس کی کل لمبائی شمال سے جنوب تک 56.84 میٹر ہے مقبرے کا نچلا حصہ موجودہ سطح سے 10 میٹر نیچے ہے۔ یہ شمالی ژو عہد کا درمیانے درجے کا مقبرہ ہے۔
اس مقبرے کو ایک بار لوٹ بھی لیا گیا تھا ،ماہرین آثار قدیمہ نے اب تک یہاں سے تدفین کے لیے استعمال ہونے والی 146 اشیاء دریافت کی ہیں جن میں مٹی کے مجسمے قابل ذکر ہیں۔