• Washington, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صوبے شانشی میں طوفانی بارشوں سے 5افراد ہلاک، 8لاپتہتازترین

July 19, 2024

شی آن (شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے شہر باوجی میں گزشتہ تین روز سے ہونے والی طوفانی بارشوں سے  5افراد ہلاک  اور8 تاحال لاپتہ ہیں۔ مقامی حکام نے جمعہ کو بتایا کہ باوجی میں منگل کی صبح 7 بجے سے بدھ کی صبح 10 بجے کے درمیان موسلا دھار بارش ہوئی اورموسمیاتی ریکارڈرکھنے کے بعد سے اس کے اہم شہری علاقوں میں یہ یومیہ ہونے والی ریکارڈ بارش ہے۔

موسلادھاربارش کی وجہ سے پہاڑی علاقوں سے آںے والے ندی نالوں میں طغیانی  آگئی اور سڑکوں کو نقصان پہنچا ۔ مجموعی طور پربارشوں سے متاثرہ 7ہزار848 افراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔