تائی یوآن (شِنہوا) چین کے کوئلے سے مالا مال صوبہ شنشی نے رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران 1.71 ارب مکعب میٹرز کول بیڈ میتھین نکالی جو ملک کی کل مقدار کا تقریباً 82.6 فیصد ہے۔
گزشتہ سال کمپنی نے 350 سے زائد کول بیڈ میتھین کنوؤں کو فعال کیا تھا۔ پیٹرو چائنہ ہوابی آئل فیلڈ کی شنشی کول بیڈ میتھین برانچ کے منیجر ہو چھیو جیا نے کہا کہ کمپنی کے کول بیڈ میتھین فیلڈز کی سالانہ پیداواری صلاحیت اب تک 2.1 ارب مکعب میٹرز تک پہنچ چکی ہے۔
کوئلے کی ایک ضمنی پیداوار کول بیڈ میتھین کا استعمال کان کنی میں خطرات کو کم کرنے، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے اور گیس کی قلت کو کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔
شنشی ان چینی علاقوں میں سے ایک ہے جو کول بیڈ میتھین کے وسائل سے مالا مال ہیں۔ اس کے پاس زمین سے 2 ہزار میٹر نیچے تک 83.1 کھرب مکعب میٹرز کول بیڈ میتھین کا ذخیرہ ہے، جو ملک کی کل پیداوار کا تقریباً ایک تہائی ہے۔
صوبے کے 2021 سے 2025 کے 14 ویں پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے کے مطابق شنشی کا مقصد 2025 تک 20 ارب سے 25 ارب مکعب میٹرز کو ل بیڈ میتھین نکالنا ہے۔