فوژو(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے فوجیان میں ایک گھونسلے سے فوسل بنے ہوئے انڈے اور انڈوں کے خول کے کچھ ٹکڑے دریافت ہوئے ہیں۔ان انڈوں کا تعلق کریٹاسیئس دور سے تعلق رکھنے والےانڈے چور ڈائنوسار کی نسل سے ہے۔
چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف ورٹیبریٹ پیلیونٹولوجی اینڈ پیلیو اینتھروپولوجی کے ایسوسی ایٹ محقق وانگ چھیانگ کے مطابق لونگیان سٹی میں شانگ ھانگ کاؤنٹی کے گاؤں ہوانگژو سے دریافت ہونے والے ڈائنوسار کے انڈے یا تو انکیوبیشن کے مرحلے میں تھے یاان سے پہلے ہی بچے نکل چکے تھے۔، کچھ انڈوں کے چھلکے بچوں کے نکلنے سے پھٹے ہوئے تھے۔
فوجیان انسٹی ٹیوٹ آف جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ کم از کم چھ انڈوں کے فوسلز کو محفوظ کیا گیا ہے،یہ نئی دریافت فوجیان اورملک کے جنوب میں پیلیو کلیماٹولوجی،پیلیو جیو گرافی ،پیلیو ایکولوجی کے مطالعہ کے لیے قیمتی مواد فراہم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔
تقریباً تین سال پہلے، کاؤنٹی میں کچھ اچھی طرح سے محفوظ ڈائنوسارکے قدموں کے نشانات دریافت ہوئے تھے۔ یہ پہلا موقع ہے جب اس کاونٹی میں ڈائنوسار کے انڈے کے فوسلز دریافت ہوئے ہیں۔