ووہان(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی جیانگ سوصوبائی کمیٹی کےسابق ڈپٹی سیکرٹری ژانگ جِنگ ہواکےخلاف جمعرات کوچین کےوسطی صوبہ ہوبے میں ووہان کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں رشوت خوری کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا۔
استغاثہ کے مطابق ژانگ پر 2008 سے 2021 کے درمیان 4 کروڑ 98 لاکھ40 ہزاریوآن (تقریباً 69لاکھ90 ہزارڈالر)کی رقم اورقیمتی اشیاء وصول کرنے کا الزام عائد ہے۔
انہوں نے چین کےمشرقی صوبہ جیانگ سو میں اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منصوبوں کی ترقی اور ان کے ٹھیکے دینے سمیت نوکریوں میں ترقی جیسے شعبوں میں مبینہ طور پردوسروں کے لیے منافع حاصل کیا۔
عدالتی سماعت کے دوران استغاثہ نے اپنے شواہد پیش کیے جن پر مدعا علیہ اور اس کے وکلا نے جرح کی۔
ژانگ نے اعتراف جرم کیا اور اپنے آخری بیان میں پشیمانی کا اظہار کیا۔
مقدمے کا فیصلہ عدالتی کارروائی مکمل ہونے پر سنایا جائے گا۔