• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صوبےلیاؤننگ میں بین الاقوامی میلے میں 80 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخطتازترین

September 25, 2023

شین یانگ(شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ میں پیر کو شروع ہونے والے2023 لیاؤننگ بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارتی میلے میں586ارب یوآن (تقریباً 81 ارب 70کروڑ ڈالر) سے زائد سرمایہ کاری کے معاہدوں پردستخط کیے گئے ہیں۔

میلے کے منتظم نے کہا کہ اس  میلے میں صوبائی دارالحکومت شین یانگ میں افتتاحی تقریب کے بعد سرمایہ کاروں کے ساتھ مجموعی طور پر 271 منصوبوں پر دستخط کئے گئے۔

 تین روزہ میلے میں اندرون و بیرون ملک سے اقتصادی اور تجارتی وفود کے ساتھ ساتھ فارچیون 500 کمپنیاں اور کاروباری انجمنوں کے تقریباً 3 ہزار شرکاء شرکت کررہے ہیں۔