بیجنگ (شِنہوا) چین کے سرکاری کاروباری اداروں میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران مستحکم کارکردگی برقرار رہی اور مجموعی آمدن میں اضافہ ہوا۔
وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس مدت میں سرکاری کاروباری اداروں کی کاروباری آمدن 408.3 کھرب یوآن (تقریباً 57.2 کھرب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 1.9 فیصد زائد ہے۔
سرکاری کاروباری اداروں کا مشترکہ منافع گزشتہ برس کی نسبت 0.6 فیصد کم ہوکر تقریبا 22.7 کھرب رہ گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق جون کے اختتام پر سرکاری کاروباری اداورں میں قرض ۔ اثاثہ تناسب 64.9 فیصد تک پہنچ چکا تھا۔
یہ اعدادوشمار صوبائی سطح کے علاقوں اور مرکزی حکومت کے ماتحت سرکاری کاروباری اداروں کے ہیں اور اس میں مالیاتی اداروں کے اعدادوشمار شامل نہیں ہیں۔