بیجنگ(شِنہوا)چین کے مرکزی زیر انتظام سرکاری اداروں (ایس او ایز) نے کاربن کے اخراج میں کمی کے لیے ملک گیر کوششوں کے تناظر میں 2022 میں ماحول دوست اور کم کاربن کی ترقی پر نئی پیش رفت کی ہے۔
مرکزی ایس او ایز کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی کارکردگی پر حال ہی میں جاری کردہ بلیو پیپر کے مطابق13ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی مدت (2016-2020) کے اختتام پر 2022 میں مجموعی ملکی پیداوار(جی ڈی پی) کے حساب سے مرکزی ایس او ایز کی توانائی کی کھپت فی 10 ہزار یوآن (تقریباً 1 ہزار 409 ڈالر) میں 6.09 فیصد کمی واقع ہوئی۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 13ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی مدت (2016-2020) کے اختتام کے مقابلے میں 2022 میں جی ڈی پی کے فی10 ہزار یوآن میں کاربن کا اخراج 11.5 فیصد کم ہوا۔ بلیو پیپر کے مطابق ماحول دوست ترقی ان نو شعبوں میں سے ایک ہے جن میں مرکزی ایس او ایز نے 2022 میں پیش رفت کی۔