• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی تعمیراتی کمپنی نے سعودی عرب میں بڑا ترقیاتی معاہدہ حاصل کر لیاتازترین

July 11, 2024

ریاض(شِنہوا) چین کی سرکاری تعمیراتی کمپنی  چائنا سٹیٹ کنسٹرکشن انجینرنگ کارپوریشن(سی ایس سی ای سی ) نے سعودی عرب میں ایک بڑا  معاہدہ حاصل  کر لیا۔

یہ کمپنی ان دو کمپنیوں میں شا مل ہے جن کیساتھ سعودی دارالحکومت ریاض کے قریبی قصبے دیریہ میں مخلوط استعمال کے نئے ضلع کی تعمیر کیلئے  2 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا گیا ہے۔

دیریہ میں ترقیاتی منصوبے کو چلانے والی دیریہ کمپنی نے ضلع کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ السیف انجینئرنگ کنٹریکٹنگ کمپنی لمیٹڈ (ای ایس ای سی) کے ساتھ مشترکہ منصوبے میں تعلیمی ادارے، ثقافتی مقامات، جدید دفاتر اور ایک لگژری ہوٹل شامل ہوگا۔

یہ منصوبہ دیریہ کمپنی کا اب تک کا سب سے بڑا انفرادی معاہدہ ہے اور اسے وسیع تر دیریہ کے علاقے میں ایک اہم ترقی سمجھا جاتا ہے۔ اس کی تعمیر 2024 کی تیسری سہ ماہی میں شروع ہونے کی توقع ہے۔

دیریہ کمپنی کے گروپ کے سی ای او جیری انزریلو نے کہا کہ  سی ایس سی ای سی کے ساتھ معاہدہ سعودی عرب اور چین کے مابین قریبی اقتصادی تعلقات اور تعمیری کاروباری شراکت داری کی ایک اور مثال ہے۔

سی ایس سی ای سی کی سعودی عرب شاخ  کے سی ای او وی چھوان ہائی نے کہا کہ یہ معاہدہ چائنا سٹیٹ کنسٹرکشن انجینرنگ کارپوریشن  کو السیف انجینئرنگ کنٹریکٹنگ کمپنی  اور دیریہ کمپنی کے ساتھ مل کر ریاض کے مضافات میں ایک غیر معمولی نئے شہر کی تعمیر میں کام کرنے کا ایک اور تاریخی موقع فراہم کرتا ہے۔ 

 انہوں  نے مزید کہا کہ ہم ایک بار پھر اتنے بڑے پیمانے پر اس غیر معمولی منصوبے پر کام کرنے پر خوش ہیں۔