• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی ثقافتی آثار کی امریکہ میں غیر قانونی درآمد روکنے کے معاہدے میں توسیعتازترین

January 11, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین اور امریکہ کی حکومتوں نے امریکہ میں چینی ثقافتی آثار کی غیر قانونی درآمد کو روکنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) میں توسیع کی ہے۔

چین کے قومی ثقافتی ورثہ کے ادارے (این سی ایچ اے)نےجمعرات کو بتایا کہ ایم او یو 14 جنوری سے نافذ العمل ہوگا جو پانچ سال کے لیے موثر ہوگا۔

ایم او یو کے تحت، قدیم پتھر کے دور سے لے کر تانگ عہد (618تا 907) تک کی اشیاء اور کم از کم 250 سال پرانے یادگاری مجسموں اور وال آرٹ پر درآمدی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ این سی ایچ اے کے مطابق، دونوں حکومتوں نے ابتدائی طور پر 2009 میں ایم او یو پر دستخط کیے تھے۔ 2014 میں اور پھر 2019 میں اسےتوسیع دی گئی رواں سال 13 جنوری کو اس کی میعاد ختم ہوگئی تھی۔