شنگھائی (شِنہوا)چین کا تیسرا طیارہ بردار بحری جہاز فوجیان بدھ کی صبح بحری آزمائشی سفر کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔
یہ بحری جہاز شنگھائی جیانگ نان شپ یارڈ سے صبح 8 بجے کے قریب روانہ ہوا۔ سمندری آزمائش کی مشقوں میں بنیادی طور پر اس طیارہ بردار بحری جہاز کے برقی نظام کی استعداد اور کام کرنے کی صلاحیتوں کو جانچا جائے گا۔
جون 2022 میں اپنے آغاز کے بعد اس بحری جہاز نے لنگر انداز ہونےسے لے کرآلات کی ایڈجسٹمنٹ تک کا کام اور دیگر آزمائشوں کے لیے تکنیکی ضروریات کے مراحل کامیابی سے طے کئے ہیں۔