بیجنگ (شِنہوا) 77ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی(ڈبلیو ایچ اے)نے بعض ممالک کی طرف سے تائیوان کو ڈبلیو ایچ اے میں بطور مبصر شرکت کی دعوت دینے کی نام نہادتجویز مسترد کردی ہے، اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایچ اے میں تائیوان سے متعلقہ مسائل پر چین کے موقف کو بین الاقوامی برادری نے بڑے پیمانے پر تسلیم کرتے ہوئے اس کی حمایت کی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ 77ویں ڈبلیو ایچ اے کی جنرل کمیٹی اور مکمل اجلاس نے انفرادی طور پر اس نام نہاد تجویز کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ مسلسل آٹھواں سال ہے جب ڈبلیو ایچ اے نے تائیوان سے متعلق نام نہاد تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ اے میں تائیوان سے متعلقہ مسائل پر چین کے موقف کو بین الاقوامی برادری نے بڑے پیمانے پر تسلیم کرتے ہوئے اس کی حمایت کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ100 سے زائد ممالک نے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کو خط لکھ کر اور دیگر ذرائع سے واضح طور پر چین کے موقف کے لیے اپنی حمایت سے آگاہ کیا ہے۔ یہ مکمل طور پر اس بات کا اظہار ہے کہ ایک چین کے اصول کی عالمی رائے عامہ کے رجحانات اور تاریخ کی جانب سے تائید کی جاتی ہے جسے چیلنج نہیں کیا جانا چاہیے۔
ترجمان نے کہا کہ مرکزی حکومت تائیوان کے اپنے ہم وطنوں کی صحت اور بہبود کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ تائیوان کے ماہرین طبی اور صحت اس شرط کے تحت ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے تکنیکی اجلاسوں میں شرکت کر سکتے ہیں جس میں ایک چین کے اصول کو برقرار رکھا جائے۔ صرف گزشتہ سال کے دوران، چین کے تائیوان علاقے کے طبی اور تکنیکی ماہرین نے 24 بار ڈبلیو ایچ او کی تکنیکی سرگرمیوں میں حصہ لیا، اور تمام درخواستوں کو مرکزی حکومت نے منظور کیا۔ تائیوان کے علاقے میں صحت کی ہنگامی صورتحال سے متعلق معلومات کے بارے میں فوری طور پر ڈبلیو ایچ او تک رسائی اور رپورٹ کرنے کے لیے صحت کے ایک بین الاقوامی ضوابط کا رابطہ پوائنٹ ہے۔ تائیوان کے علاقے میں ڈبلیو ایچ او میں تکنیکی رابطوں اور تعاون میں شرکت کے لیے مطلوبہ چینلز موجود ہیں۔ اور انسداد وبا کی عالمی کوششوں میں عدم موافقت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔