• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین:جیانگ شی ،گوانگ ڈونگ اور گوانگشی کے لیےہنگامی امدادی فنڈز مختصتازترین

April 24, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے جیانگ شی اور گوانگ ڈونگ صوبوں اور گوانگشی ژوانگ خود اختیارعلاقے میں سیلاب پر قابو پانے اورہنگامی امدادی کوششوں کے لیے 11کروڑ یوآن(تقریباً1کرور54لاکھ 80ہزار ڈالر)مختص کیے ہیں۔

وزارت خزانہ(ایم اوایف) کی ویب سائٹ پر ایک بیان کے مطابق ہنگامی فنڈز وزارت خزانہ  اور وزارت ایمرجنسی مینجمنٹ نے مشترکہ طور پر مختص کیے ہیں۔

وزارت خزانہ  کے مطابق، فنڈز میں سے 4کروڑ یوآن جیانگ شی ، 5کروڑ یوآن گوانگ ڈونگ اور 2کروڑ یوآن گوانگشی کے  لیے مختص کیے گئے ہیں۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فنڈز بنیادی طورپرآفت زدہ لوگوں کی تلاش،بچاؤ کی کارروائیوں اور ان کی محفوظ مقامات پرمنتقلی اوراس کے بعدآفات کی نشاندہی،تباہ شدہ مکانات کی مرمت اورمتعلقہ دیگر ضروریات پر استعمال کیے جائیں گے۔

مقامی حکام کے مطابق گوانگ ڈونگ کے کئی علاقوں میں مسلسل شدید بارشوں کے نتیجے میں پیر تک چارافراد ہلاک ہو گئے تھے۔