کن منگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے دارالحکومت کن منگ میں ساتویں چین ۔جنوبی ایشیا ایکسپو کا آغاز ہوگیا ہے۔
پانچ روزہ نمائش کے دوران 85 ممالک ، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں سے 30 ہزار سے زائد نمائش کنندگان، نمائندوں اور مہمانوں کی آن لائن اور آف لائن سرگرمیوں میں شرکت کی توقع ہے۔
مشترکہ ترقی کے لئے یکجہتی اور رابطہ کاری کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس نمائش میں 15 نمائشی ہال قائم کیے گئے ہیں جن میں جنوبی ایشیا پویلین، جنوب مشرقی ایشیا پویلین، وسائل پر مبنی اقتصادی پویلین اور پورٹ اکانومی پویلین شامل ہیں۔
نائب وزیر تجارت لی فی کے مطابق 2013 میں پہلی نمائش کے انعقاد کے وقت چین اور جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان تجارتی حجم 100 ارب امریکی ڈالرز سے بھی کم تھا لیکن گزشتہ سال یہ تعداد 197.4 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی جس کی اوسط سالانہ شرح 8.3 فیصد تھی۔
ایکسپو کے دوران تعاون فورم، کاروباری فورم، تھنک ٹینک فورم اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور جدت سازی تعاون کانفرنس جیسی مختلف قسم کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
یہ ایکسپو اب چین، جنوبی ایشیائی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان کثیر الجہتی سفارتکاری، اقتصادی اور تجارتی تعاون اور ثقافتی تبادلوں کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم بن گئی ہے۔