بیجنگ(شِنہوا) چین میں گزشتہ ماہ جون میں ریل کے ذریعے مال برداری کا حجم اور آمدن عالمی درجہ بندی میں اپنی جگہ برقرار رکھتے ہوئے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
چین کے قومی مسافر اور مال بردار ریلوے آپریٹرز چائنا اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق ملک کی ریلوے نے جون میں 33 کروڑ 20 لاکھ ٹن کارگو کی نقل وحمل کی ، جس میں 266.5 ارب ٹن کلومیٹر کا مال بردار کاروبار ہواجو بالترتیب گزشتہ سال کی نسبت 6.1 فیصد اور 5.3 فیصد زیادہ ہے۔
جون میں کنٹینرز، آٹو موبائلز اور کولڈ چینز گارگو کی قومی ریل ترسیل میں بالترتیب 18 فیصد،12.1فیصد اور 21.2 فیصد اضافہ ہوا جو نئی بلند سطح ہے۔
قبل ازیں اعداد وشمار میں بتایا گیا تھا کہ 2024 کے پہلے 6 ماہ میں چین میں ریلوے مسافروں کے سفری دورے تقریباً2 ارب10 کروڑ کے ساتھ ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئے ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 18.4 فیصد زیادہ ہیں۔
آپریٹر نے کہا کہ سرحد پار کارگو نقل و حمل میں بھی تیزی سے ترقی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے بین الاقوامی سپلائی چینز کے استحکام کو یقینی بنایا گیا ہے اور چین کی غیر ملکی تجارت کی ترقی اور اعلی سطح کھلے پن میں نئی رفتار پیدا ہوئی ہے۔
چین-یورپ مال بردار ٹرین سروس نے جون میں 1 ہزار 7 سو 19 دورے ریکارڈ کیے جو گزشتہ سال کی نسبت 15 فیصد زیادہ ہیں جبکہ سروس کے ذریعے 11 فیصد اضافے کے ساتھ 1لاکھ 80 ہزار کنٹینرز بھیجے گئے۔
اس سروس نے اس سال 10 ہزار سے زیادہ دورے ریکارڈ کیے ہیں جس سے 25 یورپی ممالک کے 224 شہروں اور 11 ایشیائی ممالک کے 100 سے زیادہ شہروں کے درمیان نقل حمل ممکن ہوئی جبکہ سروس کی ٹرینیں 50 ہزار سے زیادہ اقسام کے سامان کی نقل و حمل کرتی ہیں۔